کراچی () کورنگی ٹائون انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ۖ کے دن نکلنے والے جلوسوں کی گذر گاہوں ، محافل ،مساجد اور امام بارگاہوں کے مقامات پربلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں ٹائون کی مختلف مقامات پر جلوسوں کی گذرگاہوں کا دورہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پرٹائون آفیسر انفراء طارق مغل اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے جبکہ دفتر کی عمارت کو رنگ برنگی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجا دیا گیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ جشن عید میلاد النبی ۖ والے دن ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور صفائی ستھرائی اور روشنی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عاشقان رسول ۖ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
انہوں نے مزید کہا کہ جلوس اور محافل کے دوران شر پسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے اورکورنگی ٹائون میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ 24 گھنٹے فعال رہے گا جس کا نمبر 35070568 ہے اس میں عوام اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں جس کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔