مسلم لیگ (ن) مہنگائی ،بے روزگاری ،اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے گی … رائو محمد سلیم

راجن پور(حنیف بلوچ سے) مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں کلین سوئپ کر کے پاکستان کو مہنگائی ،بے روزگاری ،اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے گی ،ملک کی سالمیت اور خود مختیاری کا تحفظ صرف مسلم لیگ ہی کے پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار رائو محمد سلیم رضا ضلعی نائب صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لئے برسوں سے کو شاں ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے اسٹوڈ نٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کر کے نوجوانوں کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لاکھڑا کیا اس سے طلبا ء میں کانفیڈنس بڑھے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) وہ واحد جماعت ہے جس نے پورے پانچ سال صرف اور صرف تعمیر و ترقی پر توجہ دی جب ملک کا بیشتر حصہ سیلاب کی تباہی سے دوچار ہوا تو ہمارے صدر صاحب بیرون ِ ملک دورے کر رہے تھے یہاں میاں برادران ہی تھے جو خیبر پختونخواہ سے سندھ اور سندھ تک جہاں جہاں سیلاب نے تباہی مچائی وہاں جا کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کام کیا ان کے ہر دکھ درد میں نا صرف شریک رہے بلکہ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت سارے ماڈل ولیج تعمیر کرائے۔

یہی وجہ ہے کہ ان چار سالوں میں صرف مسلم لیگ ہی تھی جس نے الیکشن کی تیاری کے لئے ہوم ورک کیا جسکا نتیجہ انشا ء اللہ بہت بہتر انداز میں سامنے آئے گا اور عوام آنیوالے الیکشن میں لوٹ مار میں مصروف لوگوں کو یکسر مسترد کر دیں گے اور جیت صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) ہی کا مقدر بنے گی ۔