پتوکی( پریس ریلیز) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے کہا ہے کہ نفرت اور حقارت مسلمانوں کا شیوہ نہیں۔ ہمارا اللہ ، رسول اور قران ایک ہے لیکن اسکے باوجود ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں اگرہم نے آپس کے اختلافات دور نہ کئے تو تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ عید میلادالنبی کے سلسلے میں ایک پرائیویٹ سکول میں تقریب ہوئی جس میں علاقے بھر سے معززین نے شرکت کی ۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان( ایڈیٹر پاک نیوز لائیو)تھے۔ تقریب سے عقیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا اگرہم نے آپس کے اختلافات دور نہ کئے تو ہمیں پچھتانا پڑے۔ رسول اکرمۖ کی ولات با سعادت کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی ڈیڑھ ڈیڑھ انچ کی الگ مسجدیں قائم نہ کریں۔
ہم آج اسلام کے نام پر اپنے بھائیوں کا خون بہاتے ہیںجبکہ اسلام ہمیں مساوات کا درس دیتا ہے۔ تقریب سے سکول کے سرپرست شفیق احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی زندگی قرآن اور حضور اکرم ۖ کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزارنی چاہیے مگر افسوس کہ ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیںاور ایک دوسرے کا اسلام کے نام پر قتل عام کررہے ہیں۔