وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے بیان کے جواب میں نواز لیگ نے کہا ہے کہ فیصلے چکری میں نہیں ہو رہے بلکہ فیصلوں میں چکر چلایا جا یا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ نواز کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر چکری میں کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا بلکہ فیصلوں میں چکر چلایا جایا جا رہا ہے۔ اس وقت قوم کے اولین مسائل بجلی ، گیس اور روزگار ہیں اور صوبوں کی بحث میں پڑنے کے بجائے ان مسائل کو پہلے حل ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں تقریریں کریں گے تو انہیں تبدیل کرنا پڑے گا۔