نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن، فونیکس، لاس اینجلس کیخلاف کامیاب

National Basketball Association

National Basketball Association

امریکہ کے نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں فونیکس سنز کی ٹیم نے لاس اینجلس کلیپرز کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

فونیکس کے یو ایس ائیرویز ارینا میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں میزبان ٹیم نے لاس اینجلس کو اٹھاسی کے مقابلے میں ترانوے پوائنٹس سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے گوران ڈریجک نے سب سے زیادہ چوبیس پوائنٹس اسکور کیے۔

پیسیفک میں ہونیوالے ویسٹرن کانفرنس باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بتیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے جبکہ سان اینٹونیو سپرز کی ٹیم ایونٹ میں سرفہرست رہی۔