بھارت میں اجنبی سمجھا جاتا ہے ، پاکستان جانے کا کہا گیا : شاہ رخ

Shahrukh

Shahrukh

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کا بادشاہ اپنے ہی دیس میں اجنبی ہو گیا۔ کنگ خان کا کہنا ہے مسلمانوں والا نام ہونے کی وجہ سے انہیں نہ بھارتی سمجھا جاتا ہے اور نہ ہی سیکولر۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارتی سیاست دانوں اور انتہا پسندوں کی تنگ نظری اور تعصب کا شکار ہو گئے۔ امریکی میگزین کیلئے لکھے گئے مضمون میں شاہ رخ خان کا کہنا ہے مسلمان نام ہونے کی پاداش میں انہیں بھارتی سمجھا جاتا ہے نہ ہی سیکولر بلکہ بھارت کے بجائے پاکستان کا زیادہ وفادارہونے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے وہ ہندوستانی ہیں اور ان کے والد نے ہندوستان کی جنگ آزادی لڑی تھی لیکن ان کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ شاہ رخ کہتے ہیں انہوں نے اپنے بچوں کے نام ایسے رکھے ہیں جن سے کسی مذہب اور خطے کا عکس نہ ملے لیکن وہ خود یا ان کی اولاد خاندانی نام خان سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔