بولیویا (جیوڈیسک) بولیویا میں دو بسوں کے تصادم سے 17 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
بولیویا ی ریاست سانتا کروز کے شہر ٹیپرس میں دو مسافر بسوں کے تصادم میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بولیویا میں رواں برس یہ چوتھا بڑا ٹریفک حادثہ ہے۔ بولیویا میں رواں برس ہونے والے حادثات میں63 لوگ ہلاک اور 400 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 11 لاپتہ ہیں۔