مصر کی عدالت نے گزشتہ برس فروری میں ایک فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں چوہتر افراد کی ہلاکت میں ملوث ستر سے زائد افراد میں سے اکیس کو سزائے موت سنا دی ۔ چون افراد کو سزا نو مارچ کو سنائی جائے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے شہر پورٹ سعید میں عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات میں دو پولیس افسروں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مظاہرین نے جیل پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں افراد نے جیل پر حملے کی کوشش کی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیتھے۔