پشاور (جیوڈیسک) اے این پی کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کا تحفظ چاہتے ہیں۔ بشیر بلور کی شہادت کے بعد عوامی نیشنل پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔
بشیر بلور شہید کی رسم چہلم کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ ظالموں سے پوچھتا ہوں کتنا خون بہا گے۔ پختونوں کو کیوں مارا جا رہا ہے وہ تو امن کے علمبردار ہیں انہوں نے کہا کہ آئین پر مذہبی رہنماؤں نے بھی دستخط کئے تھے کیا طالبان ان سے بہتر مسلمان ہیں۔
غلام احمد بلور نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کی شہادت کے بعد بھی پی پی پی بر سر اقتدار آئی تھی۔ بشیر بلور کی شہادت کے بعد اے این پی تمام نشستیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں مارشل لا کی پیداوار ہیں۔