سکردو (جیوڈیسک) مشنر بلتستان قمر شہزاد نے کہا ہے کہ دریائے برالدو پر گرنے والے مٹی کے تودے کا 70 فیصد حصہ بہہ جانے سے جھیل سے پانی کا اخراج مکمل ہو گیا ہے۔
اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر بلتستان قمر شہزاد کا کہنا تھا کہ دریا ئے برالدو کے تیز بہاؤ سے پہاڑی تودے کا ستر فیصد حصہ بہہ گیا ہے جس کے بعد پہاڑی تودے سے بننے والی جھیل سے پانی مکمل طور پر خارج ہو گیا ہے اور اب متاثرہ مقام سے پانی کا اخراج پانچ سو کیوسک ہے۔
کمشنر بلتستان کا کہنا تھا کہ اب پہاڑی تودے کی جگہ کے قریب نشیبی علاقوں کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ اس سے پہلے مقامی افراد نے پہاڑی تودہ ہٹانے کے لئے ہنگامی اقدامات نہ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔