لاہور میں ظلم کی اندھی داستان
Posted on January 27, 2013 By Zain Webmaster لاہور
لاھور (عبدالرؤف چوھان) گرین ٹاؤن کے ایریا باگڑیاں چوک لاہور میں رہائش پذیر ایک استاد عطاء الرحمن ولد ، قاضی گل الریحان17جنوری2013 کو اپنے گھر سے اعوان مارکیٹ کے قریب اقراء سکول پڑھانے کے لیے گئے اور آج تک لا پتہ ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی ادارے 10دن تک تھانے حدود کا تعین کرنے میں ناکام رہے۔
جس کی وجہ سے لواحقین کو رپورٹ درج کرانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا پیش آیا جس کی وجہ سے لواحقین کو تھانہ گرین ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن کے بے شمار چکر کاٹنے پڑے اور ناکامی کے بعد لواحقین نے اعلیٰ پولیس افسران سے رابطہ کیا اور ان کی مداخلت سے دس دن بعد تھانے کا تعین ہوا اور ایف۔ آئی۔ آر 24-1-2013کو تھانہ نشتر ٹاون میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر نمبر 07521 ایکٹ 104/13 درج ہونے کے بعد آج تک بھی پولیس کا لواحقین سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں۔ لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب اور DPO لاہور سے واقع کا نوٹس لینے کی التجا ء کی ہے۔