شدید سردی کے باوجود کھلے آسمان تلے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں لاکھوں عشاق مصطفی نے عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس میں شرکت کر کے آقائے دوجہاں سے عہد وفا کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لخت جگر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین القادری ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے ہمراہ سٹیج پر آئے تو لاکھوں افراد نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔