مانچسٹر یونائیٹڈ نے فلہم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا

Manchester United

Manchester United

مانچسٹر(جیوڈیسک) مانچسٹر : فٹ بال ایسوسی ایشن کپ کے چوتھے رانڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے فلہم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔

ایف اے کپ کے چوتھے رانڈ میں میزبان ٹیم کا فلہم کے خلاف مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا ۔ کھیل کے تیسرے منٹ میں مین یو کی جانب سے ریان گیگز نے پنلٹی پر پہلا گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

سیکنڈ ہاف میں سٹرائیکر وین رونی نے شاندار ہٹ لگا کر برتری دو صفر کی جس کے بعد ہرنینڈیز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور یکے بعد دیگرے دو گول سکور کر کے ٹیم کی برتری چار صفر کر دی ۔فلہم کی جانب سے 77 ویں منٹ میں ہیوز نے گول کیا جو ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکا ۔مانچسٹر یونائیٹڈ دو ہزار چار کے بعد پہلا اور جبکہ مجموعی طور پر بارہواں ایف اے کپ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پر امید ہے۔