فلم میں کام کرنے کی بجائے آئرلینڈ میں موچی کا کام کرنا پسند کرونگا

Daniel Day Lewis

Daniel Day Lewis

ہالی ووڈ(جیوڈیسک) ہالی ووڈ دو بار آسکر ایوارڈ لینے والے ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ڈے لوئس کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی بجائے اپنے آبائی ملک آئرلینڈ میں موچی کا کام کرنا پسند کریں گے۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم میں امریکی صدر ابراہم لنکن کا کردار ادا کرنے والے ڈینئل کو آسکر ایوارڈ کے لئے تیسری بار بہترین اداکار کے شعبے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اگر وہ آسکر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ایوارڈ کی تاریخ میں وہ پہلے اداکار ہوں گے۔

جو تیسری بار یہ سنہرا مجسمہ جیتے گا۔ ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں پچپن سالہ ڈینئل نے کہا فلم لنکن میں اپنی کامیابی کے لئے ہدائتکار اسٹیون سپیلبرگ کو قرار دیتے ہیں جنہوں نے انہیں ہر قسم کی چھوٹ دے رکھی تھی۔