سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات عالم انسانیت کے لئے ہدایت کا سر چشمہ ہے ۔ رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان

کراچی شاہ فیصل ٹائون میں عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر مثالی انتظامات پر تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام کی جانب سے حق پرست قیادت اور ٹائون انتظامیہ کو خراج تحسین ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے مثالی کردار پر حق پرست اراکین اسمبلی اور ٹائون انتظامیہ کی جانب سے علماء کرام اور عوام کو مبارکباد ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے انسانیت کو عطاء نو بخشی آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات عالم انسانیت کے لئے ہدایت کا سر چشمہ ہیں۔

ہمیں اسوہ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق اور یکجہتی قائم کرنا ہوگا جب ہی اپنے معاشرے سے بھو و افلاس ،جہالت ،انتہا پسندی اور طالمانہ و جابرانہ ،جاگیردرانہ نظام کا خاتمہ کرکے خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے حق پرست رکن رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی اور ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے ذمہ دران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر دوعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد ریلی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے دعوت اسلامی کے رہنمائوں کو قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر علماء اکرام نے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون میں حفاظتی انتظامات سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کی مثالی انجام دہی پر حق پرست قیادت اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے کردار اور کاوشوں کی تعریف کی حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ اسوہ رسول پر عمل کرکے ہی ہم عدل و انصاف اور رواداری پر مبنی معاشرہ قائم کرکے ہی عدل و انصاف اور رواداری ایک خوددار ،خود مختار اور خوشحال قوم بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کا حل اللہ اور اس کے رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل درآمد کرکے یقینی بنا یا جاسکتا ہے اللہ تعالیٰ آج کے ااس مبارک دن پر ہمیں اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے علماء اکرام سے اپیل کی محافل میلاد اورعید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی خصوصی محافل میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی و حفاظت کے لئے خصوصی دعاء کی جائے۔

اس موقع پر علماء اکرام سے ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا کہ نامساعد حالات اور محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر عاشقان رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیاتی کی فراہمی کو یقینی بنا یا ہے۔
پبلک ریلیشن آفیسر

 

MNA IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN

MNA IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN