بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے میں شامل کرنے کے خلاف کل میانوالی میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔ میانوالی کی بہاولپور جنوبی پنجاب کے مجوزہ صوبے میں شمولیت کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ڈسٹرکٹ بار، انجمن تاجران، مسلم لیگ نون اور دیگر سیاسی جماعتوں کا اجلاس پریس کلب میں ہوا جس میں کل سے میانوالی میں شٹر ڈائون کا اعلان کیا گیا۔ تحریک انصاف نے بھی میانوالی کو نئے صوبے میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔