بریڈ پٹ کی ہارر فلم ورلڈ وار زی کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

World War Z

World War Z

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ سٹار بریڈ پٹ اس بار ہارر فلم ورلڈ وار زی میں ایکشن دکھائیں گے،فلم کا نیا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

فلم میں دنیا کو زندہ لاشوں کے حملے کی زد میں دکھایا گیا ہے،دنیا کے کونے کونے سے نمودار ہونے والی یہ خون آشام مخلوق انسانوں کو ختم کرتی چلی جا رہی ہے۔ایسے میں انسانیت کو بچانے کا واحد حل تاریخ کا پہیہ پیچھے کی طرف موڑنا ہے۔

یہ ذمہ داری اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کے کاندھے پر آن پڑی ہے جو زندہ لاشوں کے مقابل تن تنہا کھڑا ہے۔ورلڈ وار زی امریکا سمیت دنیا بھر میں اکیس جون کو ریلیز ہو گی۔