لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حق میں نواز لیگ کی کال پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ کی کال پر دھرنے میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نواز لیگ کے اس دھرنے میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اپنی سیاسی حکمت عملی ہے اور تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔