ایم کیو ایم ہزارہ وال عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، الطاف حسین

Altaf Baba Haider

Altaf Baba Haider

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہزارہ وال عوام کو کسی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہزارہ صوبہ کے قیام کے لئے ہزارے وال عوام کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرتی ہے۔

بابا حیدر زمان نے الطاف حسین کو فون کر کے کہا کہ جس طرح صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی آواز اٹھائی گئی ہے اسی طرح ہزارہ صوبہ کے مطالبے کو بھی اٹھایا جائے اور ہزارے وال عوام کی آواز سنی جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر فورم پر ہزارے وال عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔