حکومت تحفظ فراہم کرے ورنہ کاروبار بند کر دیں گے ، رفیق سلیمان

Reap

Reap

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین نے کہا کہ اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو چاول کے برآمد کنند گان اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

رفیق سلیمان نے بتایا کہ دوروز کے دوران سائیٹ کے علاقے ہاکس بے کے قریب چالیس لاکھ روپے مالیت کے چاول سے بھرے کنٹینرز کو دن دھاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صرف ایک گھنٹے بعد چاول کے خالی کنٹینرز سڑکوں پرمل گئے۔

رفیق سلیمان نے کہا کہ سائیٹ ، سپرہائی وے ، مچھر کالونی، ہاکس بے سمیت دیگر مقامات پر موجود رائس ملوں اور گوداموں کے اطراف جرائم پیشہ عناصر دن دھاڑے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چاول کے برآمد کنندگان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔