صوبائی اسمبلی کے امیدوار شیخ وقار نے متعدد دیہاتوں سے دستکار برادریوں کی حمایت حاصل کرلی

چکوال(جی پی آئی)صوبائی اسمبلی کے امیدوار شیخ وقار نے متعدد دیہاتوں سے دستکار برادریوں کی حمایت حاصل کرلی ہے جس کے بعد ان کی پوزیشن مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے مسلم لیگ ن کے رہنما نے عوام رابطہ مہم بڑی تیزی کے ساتھ شروع کر رکھی ہے اور الیکشن شیڈول جاری ہونیکے بعد صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

انہیں بڑی برادریوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ شیخ وقارنے عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ ان کا اولین مشن ہے اور وہ مظلوم عوام کی آواز بن کر میدان سیاست میں آئے ہیں۔