لاہورکی حبریں 27-01-2013
Posted on January 28, 2013 By Noman Webmaster لاہور
پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کے مر کزی جنرل سیکر ٹری شیخ عبدالحمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن)جنو بی پنجاب صوبہ بنا نے میں مخلص نہیں ہے
لاہور ( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورپیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کے مر کزی جنرل سیکر ٹری شیخ عبدالحمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) جنو بی پنجاب صوبہ بنا نے میں مخلص نہیں ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی اُمنگوں کے مطابق فیصلہ کر چُکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا مینڈیٹ پیپلز پارٹی کو ہی آئندہ الیکشن میں حاصل ہو گا کیو نکہ عوام کا احترام اور عزت کرنا پیپلز پارٹی بہت بہتر جانتی ہے او ر پارٹی کے اسی رویے کو دیکھتے ہوئے دیگر سیاسی جما عتوں کے اہم رہنمائوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور بہت بڑی تعداد شر کت کر نے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کے میاں برادران شاہی حکمرانی کر رہے ہیں او ر ان کا رویہ بھی نامنا سب ہو نے کی وجہ سے کارکنان کا اعتماد تقریباء ختم ہو چُکا ہے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری ،چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور محتر مہ فر یال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کی قیادت میںمتحداور یکجان ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے بھر پور کامیابی حاصل کر نے کے لئے تیار ہے اور پاکستان کی عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دیگر سیاسی جما عتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کر تی ہے اور اسی لئے سیاسی اتحاد قائم کر رکھا ہے اور آئندہ بھی مفاہمت کی سیاست جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے ایریا واٹر بورڈ برائے ایل سی سی ایسٹ سرکل کے اراکین نے سرکاری گاڑیوں کے حصول کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی
لاہور(جی پی آئی)پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے ایریا واٹر بورڈ برائے ایل سی سی ایسٹ سرکل کے اراکین نے سرکاری گاڑیوں کے حصول کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی ،چیف ایگزیکٹیو ایریا واٹر بورڈ نے سیاسی وابستگیوں کے حامل ممبران کو گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے محکمہ کے فیلڈ آفیسران پر دبائو بڑھا دیا ،جبکہ پنجاب پیڈا ایمپلائز ایسوسی ایشن نے اس عمل کی پُرزور مذمت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے فیلڈ آفیسران صوبہ بھر میں کسانوں کی اصلاح کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ پانی چوری کی روک تھام ،کسانوں کی تربیت اور فارمرز آرگنائزیشنز کی مانیٹرنگ کی غرض سے خدمات انجام دینے کے لئے فیلڈ آفیسران کے پاس وہیکلز کی کمی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی وابستگیوں کے حامل ایریا واٹر بورڈ کے غیر سرکاری اراکین نے چیف ایگزیکٹیو ایریا واٹر بورڈ ایل سی سی ایسٹ کینال سرکل پر سرکاری گاڑیوں کے حصول کے لئے دبائو بڑھا دیا ہے ۔چیف ایگزیکٹیو ایریا واٹر بورڈ ایل سی سی ایسٹ نے سیاسی دبائو کے تحت اپنے فیلڈ آفیسران کو ہدائیت جاری کر دی ہے کہ وہ 30جنوری کو تمام سرکاری گاڑیاں اور انکے متعلقہ کاغذات لے کر ایریا واٹر بورڈ کے دفتر میں حاضری دیں جبکہ دوسری جانب پیڈا ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس عمل کی مذمت کی ہے اور جنرل مینجر آپریشنز پیڈا اور ایم ڈی پیڈا سے اپیل کی ہے کہ چیف ایگزیکٹیو ایریا واٹر بورڈ ایل سی سی ایسٹ کو ہدائیت کی جائے کہ کسی بھی قسم کے سیاسی دبائو کے تحت کوئی غیر قانونی عمل نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نائیجریا کے ہائی کمشنر آج لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کریں گے
لاہور(جی پی آئی) نائیجریا کے ہائی کمشنر عزت مآب دؤدا دنلادی (H.E DAUDA DANLADI) آج (بروز سوموار) دوپہر گیارہ بجے لاہور چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کی دعوت پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کریں گے ۔اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ دونوں ممالک مابین تجاری تعاون’ آئل ‘گیس ‘انرجی ‘ زراعت ‘ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجاری تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نائیجریا کے ہائی کمشنر کی شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری
لاہور(جی پی آئی)نائیجریا کے ہائی کمشنر عزت مآب (H.E DAUDA DANLADI) نے گذشتہ روز (اتوار) اپنی لاہور آمد پر شاعر مشرق علامہ محمداقبال کے مزار پر حاضری دی اور ان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان کا پیغام جہاں انسانیت کی بہتری کے لئے ہے’وہیں پر مسلمانوں کے لئے محبت ‘ امن خودداری اور ترقی کا درس بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار پاکستان اور نائیجریا سمیت تمام تر ترقی پذیر اقوام کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ نائیجریا کے ہائی کمشنر نے بعد ازان بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اورمسجد کے فنِ تعمیر کو اسلامی ثقافتی ورثے کی عمدہ مثال قرار دیا۔اور اس کی دیکھ بھال میں حکومت پاکستان کی خدمات کو سراہا۔
ْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور میں قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی یاد میں قومی کانفرنس مختلف دینی سیاسی اور اسلامی تحریکوں کے رہنمائوں کے خطابات
لاہور(جی پی آئی)پاکستان کو بچانے کے لیے کرپشن کے ساتھ ساتھ خاندانی اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ پاکستان کی بقا اور سا لمیت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ۔ کشمیر اور فلسطین سمیت مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور استعماری قوتوں کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں سے بچنے کے لیے عالم اسلام کو متحد ہوناپڑے گا۔ امریکہ سے ڈر کر اس کے پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری کے خلاف مکروہ ایجنڈے کا ساتھ دینے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں ۔ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کو تحفظ دیاجارہاہے ۔ ان خیالات کااظہار قومی راہنمائوں نے قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد مرحوم کی یاد میں الحمرا ہال میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید منورحسن اور آصف لقمان قاضی کی صدارت میں منعقدہ قومی کانفرنس کے قومی و بین الاقوامی دو سیشن ہوئے ۔ قومی سیشن سے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق ، امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، حمزہ شہباز، جاوید ہاشمی ، خواجہ سعد رفیق ، نذر محمد گوندل ، سراج الحق ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سمیت قومی رہنمائوں نے خطاب کیاجبکہ بین الاقوامی سیشن سے عرب بہار کے روح روں علامہ ڈاکٹر راشد الغنوشی ، سعادت پارٹی ترکی کے صدر مصطفی کمالک ، سابق وزیراعظم ترکی ڈاکٹر نجم الدین اربکان کے صاحبزادے فاتح اربکان ، محمد مہدی عاکف سابق مرشد عام اخوان المسلمون ، چیئرمین وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری ، جمعیت اتحاد العلما پاکستان کے صدر مولانا عبدالمالک و دیگر نے خطاب کیا۔ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاکہ آنے والا دن ملک میں اسلام اور سیکولرازم کے درمیان کھلی کھلی کشمکش کا دن ہوگا ۔ ہم قطعاً نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری ہواور نہ ہم خونی انقلاب کے قائل ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و دستور کی بالادستی اور حکمرانی ہو ۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ تمام آئینی شقوں پر پوری طرح عمل کیا جائے اور آئین پر پورا اترنے والے لوگ ہی انتخابات میں حصہ لے سکیں ۔ ہماری کوشش ہو گی کہ دینی ووٹ تقسیم نہ ہو تاکہ پاکستان کو اس کی حقیقی منزل اسلامی نظام سے ہمکنار کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک تھے اور ان کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے صدرمولانا سمیع الحق نے کہاکہ آج ہم حالت جنگ میں ہیں اور عالمی استعمار امت مسلمہ پر بھوکے بھیڑیوں کی طرح جھپٹ پڑا ہے ۔امریکہ اور اس کے اتحادی جن میں ہمارے حکمران بھی شامل ہیں نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اسلامی نظام غالب آئے ۔ امریکہ نے افغانستان پر بھی اسی لیے حملہ کیاتھاکہ وہاں اسلامی حکومت قائم ہوگئی تھی ۔ وہ پاکستان کو بھی نگل جانا چاہتے ہیں ۔ افغانستان اور پاکستان میں ہزاروں علما کرام کا قتل کیا گیااور امریکہ فرقہ بندی کی آگ بھڑکانے کی مکروہ سازشیں کر رہاہے ۔ ان استعماری قوتوں کو ہم اس وقت تک شکست نہیں دے سکتے جب تک کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو پورا نہیں کرتے ۔ قاضی حسین احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو کامیاب کیا جائے ۔ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ قاضی حسین احمد عالم اسلام کو متحد دیکھنا چاہتے تھے ان کی جدوجہد کا میدان بہت وسیع تھا دین کی سربلندی ان کی آرزو تھی وہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو اپنا اور امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ سمجھتے تھے ۔ انہوں نے پاکستان کی مختلف الخیال شخصیتوں کو جمع کیا ، ایم ایم اے ، ملی یکجہتی کونسل اس کا بین ثبوت ہیں ۔ وہ ملک سے فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے ۔ روس کی شکست کے بعد جشن فتح منانے کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جو تقریب منعقد کی گئی تھی اس کے مہمان خصوصی قاضی حسین احمد تھے اور افغان قوم بلاشبہ انہیں اپنا سب سے بڑا محسن سمجھتی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ جب امریکہ افغانستان میں آیا اور پاکستانی حکمرانوں نے اس کا ساتھ دینے کا شرمناک فیصلہ کیا تو میں منصورہ جا کر قاضی حسین احمد سے ملا جنہوں نے مجھے حوصلہ دیا کہ امریکہ کا انجام روس سے بھی برا ہوگا اور آج وہ دن آگیاہے لیکن آج قاضی حسین احمد ہم میں موجود نہیں۔قومی کانفرنس کے بین الاقوامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اخوان المسلمون مصر کے سابق مرشد عام ڈاکٹر محمد مہدی عاکف نے کہاکہ میں پاکستانی قوم کو تسلی اور خوشخبری دینے آیا ہوں کہ تمام تر عالمی سازشوں اور اسلام دشمن قوتوں کے زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود ہم اپنی منزل اسلامی انقلاب کی طرف تیزی سے رواں دواں ہیں ۔ قاضی حسین احمد کامشن صرف پاکستان ہی میں نہیں دنیا بھر میں مسلم امہ کے حوصلے بلند کر رہاہے ۔ امام انقلاب تیونس راشد الغنوشی نے کہاکہ میں تیونس کے حکمرانوں اور عوام کی طرف سے پاکستانی قوم کے ساتھ تعزیت کرنے حاضر ہوا ہوں ۔قاضی حسین احمد اپنے حصے کاکام مکمل کر کے رخصت ہوئے ہیں اب اس پرچم کو تھامنے والے لاکھوں اور کروڑوں نوجوان دنیا بھر میں موجود ہیں جسے انہوں نے کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا ان کا مشن جاری رہے گا۔ قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی نے اپنے خطاب میں تمام قومی و عالمی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ قاضی حسین احمد نے زندگی بھر دنیا میں محبتیں بکھیری ہیں وہ ہمیشہ امت مسلمہ کے غم میں پریشان اور اتحاد کے لیے کوشاں رہے ۔عالمی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی نے کہاکہ ملک میں تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے اور قوم کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی مکروہ سازشیں ہورہی ہیں ۔ ملک کو لسانی ، علاقائی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ بنیادی قومی مفادات کا کسی کو پاس نہیں اور ہر کوئی اپنے ذاتی مفادات پر سب کچھ قربان کرتا نظر آتاہے مگر قاضی حسین احمد وہ فرد تھے جنہوں نے اس تقسیم کو روکنے کی ہمیشہ کوشش کی اور مختلف فرقوں اور گروہوں میں بٹی قوم کو متحد کرنے کے لیے سرگرم رہے وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ مقبوضہ کشمیر سے تحریک حریت کشمیر کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے دگرگوں حالات پر گہرے دکھ کااظہار کیااور کہاکہ پاکستان کے حکمران اگر سیکولر قوتوں کے آلہ کار بننے کی بجائے اسلام پر عمل پیرا ہوتے تو پاکستان دو لخت ہو کر بنگلہ دیش نہ بنتا ۔ کراچی اور کوئٹہ میں جاری خون ریزی پاکستان کو مزید کسی حادثے سے دوچار کر سکتی ہے ان حالات میں ضروری ہے کہ پاکستان میں قاضی حسین احمد کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ پاکستان کا استحکام پوری امت کے لیے ضروری ہے ۔ بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانے والے حکمران بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ قاضی حسین احمد نے زندگی گزاری تو جہاد کی طرح، وفات پائی تو اعزاز کے طرز پر ، ان کی استقامت فولادی تھی، ان کی رحلت عالم اسلام کا دکھ ہے ، ان کا دل نظریہ پاکستان کے لئے دھڑکتا تھا ، وہ کشمیر اور فلسطین کو بھی پاکستان کا مسئلہ سمجھتے تھے ، پروفیسر غفور احمد کا 1973ء کے آئین میں اہم ترین کردار تھا ـانہوںنے قادیانیت کے خلاف تاریخی کام کیا ، جنرل ضیا الحق کے آمرانہ دور میں بھی اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ـ(ن) لیگ نے 2008ء کے الیکشن بائیکاٹ کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا تھا مگر نواز شریف پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو نہر کے پل پر چھوڑ گئے ـ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی لا ہور کے زیر انتظام قومی کانفرنس پاکستان کے پہلے سیشن سے سیاسی اور دینی قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ مجھے یہ سعادت حاصل ہے کہ ہم نے قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد نے اکھٹے کام کیا۔پروفیسر غفور احمد کی 73ء کے آئین کے حوالے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ قاضی حسین احمد پاکستان کو ایک اسلامی اور فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ ان کی عمر میرے سے بہت زیادہ تھی لیکن جذبہ ایسا تھا کہ میں نے ان کو اپنے سے کم عمر پایا انہوں نے سیاسی اور دینی جماعتوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کیا وہ اقبال کے بڑے عاشق تھے۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہر کوئی دوڑ لگارہا ہے کہ وہ اچھا سیاست دان بن جائے۔ اچھا بزنس مین بن جائے۔لیکن پاکستان کیلئے کوئی نہیںسوچتا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے خلاف سازش کی گئی قاضی حسین احمد سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اغیار کی غلامی نہیںکرنی چاہئے اگر غلامی کرنی ہے تو اللہ اور رسولۖ کی کرنی چاہئے۔ ہم قاضی حسین احمد کے ایجنڈے کو آگے لیکر چلیں گے اگر ہم نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو دشمن ہمیں نہیں چھوڑے گا۔نذر محمد گوندل وفاقی وزیر نے کہا کہ جب قومی کانفرنس کا دعوت نامہ ملا تو میں نے انہیں کہا کہ میں اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتا ہوں تاکہ جماعت اسلامی کے منظم کارکنان سے ملاقات کرسکوں انہوں نے کہا کہ انہوں نے بے شمار نقش چھوڑے ہیں وہ مذاکرات پر یقین رکھتے تھے وہ پاکستان کیلئے بہت بڑا سرمایہ تھے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ان کا دل پاکستان کیلئے دھڑکتا تھا اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کوشش کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔پرکانفرنس سے سوڈانی صدر کے نمائندہ ابو بکر صدیق ، ایرانی سفیر ، وفاق المدارس کے صدر مولانا محمد حنیف جالندھری ، کالم نگار حسین احمد پراچہ ، عبد الرشید ترابی ، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر صفدر ، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد ، ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز ، کاظم شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور قائدین کی امت مسلمہ اور اتحاد قوم کے حوالے خدمات کوناقابل فراموش قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی آئی اے ،ریلوے اوردیگرادارے تباہ کرنے کے بعد حکومت ایچ ای سی کوبھی بربادکرنے پراترآئی ہے ،احسن اقبال
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ پی آئی اے ،ریلوے اوردیگرادارے تباہ کرنے کے بعد حکومت ایچ ای سی کوبھی بربادکرنے پراترآئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی کی بربادی سے ہزاروں ذہین ترین طلباء اورملک کا مستقبل دائو پرلگ جائے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت ایچ ای سی کے فنڈزانتخابی مہم میںجھونکناچاہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منہاج القرآن مذاکرات میں چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں حکومتی اتحادی ٹیم سے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر چودھری شجاعت حسین کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ چودھری شجاعت حسین اور سینیٹر مشاہد حسین سید ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پہنچے تو ڈاکٹر طاہر القادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور چودھری شجاعت حسین کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد دی۔ بعد ازاں منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں مذاکرات سے قبل چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مذاکراتی ٹیم میں شامل ارکان مخدوم امین فہیم، قمر زمان کائرہ، افراسیاب خٹک، سینیٹر عباس آفریدی، سید خورشید شاہ، ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، احسان وائیں، اکرم ذکی اور دیگر رہنمائوں نے چودھری شجاعت حسین کو پرجوش مبارکباد پیش کی۔ مذاکرات سے قبل میڈیا کے سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اس معاہدے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اس معاہدے پر وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے دستخط موجود ہیں۔ ایک سوال پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو صدر زرداری نے اسلام آباد طلب کر لیا ہے لیکن اس سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا پیپلزپارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم حکومتی ٹیم میں موجود ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں مثبت مذاکرات کی توقع رکھنی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری پرویزالٰہی کا پروفیسر ڈاکٹر ارشد اویسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماو نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے فیصل آباد یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اویسی کے والد خواجہ محبوب الحسن اویسی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اویسی کو اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کی پارلیمانی خدمات کے حوالے سے 650 صفحات پر مشتمل ایک کتاب بھی ترتیب دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔