کامران فیصل کیس : پراسیکیوٹر جنرل نیب کا بنچ پر عدم اطمینان کا اظہار

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سپریم کورٹ میں کامران فیصل کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بنچ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔

آج سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا نے بنچ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اپنے تحفظات سے تحریری طور پر آگاہ کریں۔ جسٹس خلجی عارف نے سماعت کے دوران کہا کہ اگر آپ کے عدم اعتماد کی وجہ معقول ہوئی تو اصرار نہیں کریں گے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے اس پر کہا کہ مجھے وقت دیں اور تب تک کارروائی روک دی جائے۔