ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

Dry And Cold

Dry And Cold

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آبادآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان رہنے ہے۔

سکردو منفی 17 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم خشک اور سرد رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔پارا چنار کا درجہ حرارت منفی 10 ،ہنزہ منفی 8،گوپس منفی 7،کالام گلگت منفی 6 ،بونجی منفی 4، چترال منفی 3 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12، پشاور3 ،لاہور 5، اسلام آباد 2،کوئٹہ منفی 1 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔