برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے شہر برازیلیا ایک شبینہ کلب میں آگ لگنے سے دو سوپینتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ نائٹ کلب میں آگ اس وقت لگی جب محفل اپنے عروج پر تھی اور ہال میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ، آگ لگنے کی وجہ نائٹ کلب میں کی جانے والی آتش بازی بتائی جاتی ہے جس کی ایک پھل جھڑی نے نائٹ کلب کو دہکتے ہوئے تندور میں بدل دیا۔
آگ لگتے ہی مقامی ا نتظامیہ حرکت میں آگئی لیکن آگ کی شدت کے آگے کسی کی نا چلی اور اتوار کی صبح تک وہاں ایک جلی ہوئی عمارت کے سوا کچھ نا تھا۔