چڑیلوں کا شکار کرنے والے بہن بھائیوں نے مقبولیت میں ماما کو پیچھے چھوڑ دیا

U.S.Hollywood Sapporo Hunting

U.S.Hollywood Sapporo Hunting

ہالی ووڈ(جیوڈیسک) ہالی ووڈ چڑیلوں کا شکار کرنے والے بہن بھائیوں نے مقبولیت میں ماما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویک اینڈ پر شمالی امریکا میں ایک کروڑ90  لاکھ ڈالر کمالئے۔ خوف و دہشت سے بھرپور فلم ہینسل اینڈ گریٹل وچ ہنٹرز 25 جنوری کو ریلیز کی گئی۔

جیریمی رینر اور گیما آرٹرٹن کی عمدہ اداکاری سے سجی اس فلم نے تین دن میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ ہینسل اور گریٹا اب بڑے ہوچکے ہیں اور چڑیلوں کا خاتمہ کرنا ان کا مشن ہے۔ اس فلم نے شمالی امریکن باکس آفس پر ایک اور ہارر فلم ماما کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

جیسیکا چیسٹن chastain کی اس فلم نے دوسرے ہفتے میں ایک کروڑ 29 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم 18 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی اور تین دن میں اس نے دو کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔رومینٹک کامیڈی فلم سلور لائننگز linings پِلے بک بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔ ویک اینڈ پر اس فلم نے مزید ایک کروڑ ڈالر کمالئے ہیں۔