لاہور ہائیکورٹ : صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی غیرقانونی قرار

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے350  یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی غیرقانونی قرار دے دیعدالت نے350 یونٹوں سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی وصولی کا معاملہ نیپرا کو بھجوا دیااور ہدایت کی کہ اس حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

عدالت کے روبرو مختلف صنعتی یونٹوں،اداروں اور گھریلو صارفین نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے قانونی جواز کو چیلنج کررکھاتھا ،واضح رہے کہ عدالت نے پہلے ہی 350یونٹوں تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی پر حکم امتناعی جاری کر رکھا تھا۔