جنوبی افریقہ کے خلاف مزید 2 فاسٹ بولرز طلب

Rahat Ali Tanvir Ahmed

Rahat Ali Tanvir Ahmed

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مزید دو فاسٹ بولرز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ فاسٹ بولرز راحت علی اور تنویر احمد کو ٹیم مینجمنٹ نے طلب کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے مزید دو فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی تھی جسکو منظور کرتے ہوئے تنویر احمد اور راحت علی کو جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق دونوں کھلاڑی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلینگے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم فروری سے شروع ہوگا۔