ورلڈ کپ : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کٹک پہنچ گئی

Pakistan Women Cricket Team

Pakistan Women Cricket Team

ورلڈ کپ (جیوڈیسک) کٹک پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت کے شہر کٹک پہنچ گئی۔31 جنوری سے شروع ہونے ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ٹیم کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ، پاکستان ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں والہانہ استقبال پر بھارتی عوام کی شکر گزار ہیں۔

انہیں امید ہے کہ کٹک کے عوام کرکٹ دیکھنے آئیں گے کیونکہ ہمارا مقصد اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ پاکستان ٹیم دو فروری کو ایونٹ کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ، تین فروری کو نیوزی لینڈ اور پانچ فروری کو گرین شرٹس کا میچ جنوبی افریقا سے ہو گا۔