انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک)انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز ہی سے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر روپے کی شرح تبادلہ سات پیسے اضافے سے 97روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ریڈی فاریکس مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں کم ہیں تاہم فارورڈ مارکیٹ فعال ہے۔مارکیٹ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رجحان اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں کمی کی وجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔