میلبورن(جیوڈیسک) ٹینس سٹار وکٹوریا ازارنیکا نے کہا ہے کہ گرینڈ سلم ایونٹ کے اعزاز کا دفاع کسی خواب سے کم نہیں۔آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کی چیمپیئن وکٹوریا آزارینکا کہتی ہیں کہ گرینڈ سلم ایونٹ کے اعزاز کا دفاع ان کے لیے کسی خواب سے کم ثابت نہیں ہوا ہے۔
عالمی نمبر ایک اور مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیتنے والی بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے فائنل میں چینی کھلاڑی لی نا کو دو ایک سے ہرایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزارینکا نے کہا کہ میگا ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے کیلئے کافی محنت کی اور کامیاب رہی۔ لی نا کو ہرانا آسان ثابت نہیں ہوا۔