اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی بابا حیدر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقاء نئے صوبوں کے قیام میں ہے۔ انہوں نے صوبہ ہزارہ کی آواز دبانے کی کوشش پر تحریک سول نافرمانی کی دھمکی دیدی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی آواز تحریک ہزارہ نے اٹھائی۔ ہزارہ میں ریفرنڈم کرایا جائے تو ننانوے فیصد لوگ اس کے حق میں ہوں گے۔ ملک میں آئین اور قانون کی بات کرنے والے حکمران اس پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام میں صرف حکمرانوں کا مفاد ہے۔