نگراں وزیراعظم غیر سیاسی و غیر جانبدار ہونا چاہئے، راجونی اتحاد
Posted on January 29, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
نوابشاہ ( پ ر ) پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر تحفظ و استحکام کی منزل کی جانب لیجانے کیلئے ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد شرط اولین ہے مگر غیر جانبدار و غیر سیاسی نگراں حکومت کے بغیر اس شرط کی تکمیل ممکن نہیں ہے اور شفاف انتخابات کیلئے لسانیت، مسلکی منافرت، فرقہ پرستی اور جانبدار ی سے پاک غیر سیاسی نگراں وزیراعظم کی قیادت میں دیانتدار و غیر جانبدار نگراں حکومت ضروری ہے مگر اپوزیشن اور حکمرانوں کی جانب سے اب تک جتنے بھی نام سامنے آئے ہیں۔
ان میں عاصمہ جہانگیر کے علاوہ کوئی اور نگراں وزیراعظم کے منصب کیلئے موزوں نہیں ہے کیونکہ عاصمہ جہانگیر کے علاوہ دجتنے نام سامنے آئے ہیں وہ سب ہی سیاسی حیثیت رکھنے کے ساتھ مسلک و صوبائیت اور لسانیت و تعصب کے فروغ میں بھی کہیں نہ کہیں ملوث دکھائی دیئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com