مصر، پورٹ سعید میں ہنگامہ آرائی ، 50 افراد ہلاک

Egypt Strife

Egypt Strife

مصر (جیوڈیسک) مصر کے ساحلی شہر پورٹ سعید میں پانچویں دن بھی ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ پرتشدد مظاہروں میں اب تک پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان پر تشدد واقعات کے بعد مصری صدر محمد مرسی نے گزشتہ روز اسکندریہ سمیت تین شہروں میں تیس دن کے لیے ایمرجنسی لگا کر کرفیو نافذ کر دیا۔ اسکندریہ کے فٹبال اسٹیڈیم سانحے میں ملوث اکیس ملزمان کی سزائے موت کے خلاف ہنگامے جاری ہیں۔ اب تک پچاس افراد پرتشدد مظاہروں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

گزشتہ روز بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیے اور سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کیے جس کے جواب نے پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔ پولیس نے مظاہرین کو تحریر اسکوائر کے قریب آنے سے روکے رکھا۔ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر امریکہ اور برطانیہ نے اپنے قونصل خانے بند کر دیئے ہیں۔