بھمبر کی خبریں 29.01.2013
Posted on January 29, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ماسٹر محمد تاج رضا مرحوم انتہائی شفیق ، مخلص ، مہربان اور ہر دلعزیز علمی شخصیت تھے راجہ خالد خان
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماسٹر محمد تاج رضامرحوم انتہائی شفیق ،مخلص ،مہربان اور ہر دلعزیز علمی شخصیت تھے بھمبر کے اندر معیاری تعلیم کے فروغ میں مرحوم کا اہم کردار تھا اپنے محسنوں کو یاد رکھنے والے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں ماسٹر محمد تاج رضا مرحوم کے نام کا ایجوکیشن ٹرسٹ قائم کریں گے ہسپتال بائی پاس روڈ کو مرحوم کے نام کیساتھ منسوب کیا جائے اور اس روڈ پر انکی یاد میں 100پودے لگائے جائیں گے ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر تعلیم سکولز (ر) راجہ خالد خان ،ڈپٹی DEOراجہ اسحاق ،ہیڈ ماسٹر (ر)چوہدری ریاض احمد ،ہیڈماسٹر خورشید احمد،پروفیسر عاشق حسین،پروفیسر محمد اصغر شاد ،مظہر اقبال،سید مدثر شاہ بحاری نے گزشتہ روز ہیون پیلس ہوٹل بھمبر میں ماسٹر محمد تاج رضا مرحوم کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہاکہ بھمبرکی تعلیمی ترقی مرحوم کی مرہون منت ہے مرحوم نے اپنی ساری زندگی تعلیم کے فروغ کیلئے وقف کی رکھی آج مرحوم کے شاگرد زندگی کے ہر شعبہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں مرحوم کے شاگردوں کی تعلیم و تربیت ایسے احسن انداز میں کی کہ آج انکی زندگیاں سنوار سکیں مرحوم کی تعلیمی اور سماجی خدمات کے باعث اب بھمبرکے عوام اور تعلیمی حلقے ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مرحوم کی بے وقت موت سے ہم ایک بہترین شفیق ،مخلص ،مہربان اور درد دل رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں انشاء اللہ ہم مرحوم کے تعلیمی مشن کو جاری رکھیں گے تعزیتی ریفرنس سے انجینئر طارق محمود ،راجہ محمد اقبال آف سیرلہ نے بھی خطا ب کیا جبکہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت ہیڈ ماسٹر پائلٹ ہائی سکول بھمبر چوہدری خورشید احمد نے کی تعزیتی ریفرنس میں پروفیسرز ،اساتذہ کرا م،طلباء اور مرحوم کے شاگردوں اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومتی ایماء پر پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری محمد رزاق کیخلاف مقدمہ درج کرنا جیالوں کیساتھ نانصافی ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومتی ایماء پر پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری محمد رزاق کیخلاف مقدمہ درج کرنا جیالوں کیساتھ نانصافی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے جیالوں کیخلاف انتقامی کارائیاں سماہنی میں پیپلزپارٹی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو جیالے دما دم مست قلندر کریں گے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال ،راجہ غفار احمد گوگا ،پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر اور PYOکے راہنما عمر ریاض ساگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری محمدرزاق پیپلزپارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں مشکل اور نامساعد حالات میںسماہنی کے اندر پیپلزپارٹی کا پرچم تھامے رکھا پیپلزپارٹی کیلئے انکی بڑی قربانیاں ہیں ان کیخلاف انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے جیالوں کے اندر شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری محمد رزاق کیخلاف ایک چھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کرکے پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جسکی پیپلزپارٹی کے جیالے بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ایسے جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ کو فی الفور خارج کیا جائے اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو جیالے سماہنی کے اندر دمادم مست قلندر کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبر و جمیل کی گئی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبر کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں بھمبر کے صحافی جمیل بشیر کے چچا کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعامغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبر و جمیل کی گئی اجلاس میں طارق محمود
ثاقب ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم اختر ،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا،ظہور احمد رضا ،فیصل صغیر شمیم ،چوہدری سلیم ساگر ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق،عابد زبیر ،راجہ حبیب الرحمن ،وسیم نذر،راجہ وھید مراد،مرتضیٰ گیلانی حافظ ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سالانہ انتخابات آج ہونگے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سالانہ انتخابات آج ہونگے چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ اور چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ پینل کے درمیان مقابلہ ہو گا دونوں پینلز کے امیدوار اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2013آج مورخہ 30جنوری کو ہونگے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر وکیل چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ہونگے جبکہ چوہدری عبدالمجید انکے معاون ہوں گے الیکشن میں چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ اور چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ مد مقابل ہیں اور دونوں پینلز کے امیدوار اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)بار اور بینچ کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے وکلا کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرینگے چوہدری محمد اسلم
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بار اور بینچ کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے وکلا کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرینگے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے صدارتی امیدوار چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ ،امیدوار جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ ،امیدوار سیکرٹری مالیات ،راشد اقبال ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ہم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اندر جمہوری روایات کو فروغ
دینا چاہتے ہیں وکلاء برادری کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرینگے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور الیکشن پراسیس کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء دھونس ،دھاندلی کی تمام چالوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ الیکشن میں ہم کامیابی حاصل کریں گے۔