کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ عوام نے انتخابات میں کرپٹ اور نا اہلوں کو ہمیشہ کی طرح جھولی بھر کے ووٹ دیئے، تو آئندہ پانچ سال جھولی اٹھا کر بد دعائیں کرتے رہیں گے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد اور نائب امیر پروفیسر غفور احمد کی یاد میں ہونے والے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کے مشن کو جاری رکھنا ہو گا۔
اخوان المسلیمین کے سابق مرشد عام مہدی عاکف نے کہا کہ پاکستان میں بھی اسلامی انقلاب قریب ہے۔ تقریب سے حافظ حسین احمد ، اویس شاہ نورانی ، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی ، سلیم ضیا اور ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا۔