لاہور : ون فائیو بلڈنگ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو 27 سال قید

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وحدت کالونی پولیس مقابلہ کے ملزم کو 27 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والا مجرم آصف محمود ون فائیو بلڈنگ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے۔

محمد آصف نے وحدت کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خود بھی زخمی ہو گیا اس کے بعد جب اسے مقامی اسپتال میں طبی امداد کے لیے داخل کروایا گیا تو یہ وہاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تاہم پولیس نے سراغ لگا کر ملزم آصف محمود کو گرفتار کر کے تحقیق شروع کی تو پتا چلا کہ آصف 15 بلڈنگ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے اور اس کے علاوہ سنگین نوعیت کی اغواء برائے تاوان جیسی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ عدالت نے پولیس مقابلہ کیس میں سزا کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جب کہ ون فائیو بلڈنگ کا کیس کی سماعت بھی عدالت میں جاری ہے۔