ٹاؤن انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے تا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھ سکیں ، محمد سمیع
Posted on January 30, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی (محمد عامر) کھیل انسانی زندگی میں نظم و ضبط اور جیت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں ٹاؤن انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے تا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھ سکیں انہوں نے مذید کہا کہ کھیل نوجوانوں میں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر تا ہے ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کورنگی ٹائون شوٹنگ بال چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ان ہمراہ کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ مشیر ربانی ،کے ۔سی ۔سی ۔اے کونسل کے ممبران خالد نفیس ،شہزاد عالم ،افتخار الزماں خان،سید محمد احمد نقوی ،زون 3 کے چیئر مین شفیق کاظمی ، صدر کراچی سٹی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جاوید کیانی ،نائب صدر شمیم قریشی اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ جس طر ح ہم اپنے گھر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں۔
اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ا س گراؤنڈ کی صفائی کا خیال رکھیں اور صفائی نصف ایمان ہے کھیل کے میدانوں سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ یہ نوجوان مستقبل کا معمار ہیں اور کھیل نوجوانوں میں صحت مند معاشرہ پروان چڑ ھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اورٹائون انتظامیہ واحد اسپورٹس گرا ئونڈ کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے اور اس گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کی کمی کو بھی پوراکیا جائے گا ۔