بھمبر کی خبریں 30-1-2013
Posted on January 30, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2013مکمل
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2013مکمل مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی ،مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی کا حمایت یافتہ پینل نے واضح برتری سے میدان مار لیا چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ صدر جبکہ چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ سیکرٹری مالیات منتخب تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2013مکمل گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں صدر کیلئے چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ نے 44 ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مدمقابل امیدوارچوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ نے15 ووٹ حاصل کیے جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ نے 40 ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مقابلے میں چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ نے 19 ووٹ حاصل کیے جبکہ سیکرٹری مالیات کیلئے راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ نے 37ووٹ اور انکے مقابلے میں چوہدری راشد محمود ایڈووکیٹ نے 22ووٹ حاصل کے جبکہ چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ پہلے ہی بلا مقابلہ سینئر نائب صدراورمرزا مظہر اقبال ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکڑٹری منتخب ہو چکے ہیں ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں نائب صدارت کیلئے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے تھے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر قانون دان چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے جبکہ چوہدری بشارت کرامت ایڈووکیٹ نے انکی معاونت کی نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے کہاکہ وکلاء برادری نے ہمارے اوپر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے بار اور بینچ کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے وکلا ء کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ بار کے تمام ممبران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پراسیس کو احسن طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ایک نے کامیاب دوسرے نے ہارنہ ہو تا ہے لیکن بار اور وکلاء کے حقوق اور مفادات کیلئے ہم سب مل جل کر اور سینئر وکلاء کی مشاورت سے کام کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد رزاق پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ اور حلقہ سماہنی کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ، راجہ غفار احمد
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد رزاق پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ اور حلقہ سماہنی کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں حکومتی ایماء پر ان کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ درج کرکے حلقہ سماہنی کے حالات خراب کرنے کے مترادف ہے حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے چوہدری رزاق کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کاا ظہار پیپلزپارٹی کے راہنماء راجہ غفار احمد گوگا آف بنڈالہ نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان ہمیشہ ظلم و جبر کا مقابلہ کرتے آئے ہیں جھوٹے اور من گھڑت مقدمات سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مرغوب نہیں کیا جا سکتا چوہدری محمد رزاق پیپلزپارٹی حلقہ سماہنی سے ٹکٹ ہولڈربھی ہیں اور وہ پیپلزپارٹی کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں حکومتی ایماء پر چوکی تھانہ میں ان کیخلاف جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ قائم کرکے جیالوں کو راست اقدام پر مجبور کیا جا رہا ہے اگر حکومت نے جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ کو واپس نہ لیا تو پیپلزپارٹی کے ورکر اور جیالے راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور حلقہ سماہنی میں خراب حالات کی ذمہ داری حکومت اور سماہنی انتظامیہ ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مظلوم اور بے سہارا افراد کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ، حاجی فتح علی چوہدری
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف آرگنائرز ایکس سروس مین سوسائیٹی و صدر سوسائیٹی فار ہیومن رائٹس بھمبر صوبیدار حاجی فتح علی چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم اور بے سہارا افراد کی خدمت ہمارا نصب العین ہے جنگ عظیم دوئم کے حوالے سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی فتح علی چوہدری نے کہا کہ امداد کے صیح اور حقیقی حقدار ہی رابطہ کریں جو افراد جاپان کی قید میں رہے ہیں وہی اپنے کاغذات اور اصل مکمل ثبوتوں کے ساتھ رابطہ کریں غیر ضروری اور غیر متعلقہ افراد زحمت نہ کریں امداد کے حقدار کا زندہ ہونا یا درخواست گزار کی بیوہ کا موجود ہونا لازمی ہے کیونکہ امدادبراہ راست حکومت برطانیہ کی طرف درخواست گزار کو دی جاتی ہے جبکہ دیگر جنگوں کے محاذوں پر حصہ لینے والے دس ہزار پائونڈ ز کی رقم کے حقدار نہیں ہیںانہوں نے مزید کہا کہ سوسائیٹی فار ہیومن رائٹس اور ایکس سروس مین سوسائیٹی مخیر حضرات اور دیگر اداروں سے جن افراد کے لیے امداد کی درخواست کی جاتی ہے ان کے تمام فائل پراسس پہلے کیا جاتا ہے ، جس پر متعلقہ شعبہ کے نمائیندے اپنے طور ہر فائل کی چھان بینی کے بعد امداد دیتے ہیں ، اور یہ امداد بھی صرف خود درخواست دہندہ کو ملتی ہے ، لواحقین کو نہیں،نیز اگر درخواست گزار فوت ہو جائے اورامداد بعد میں آئی تو لواحقین کو وہ امداد اسی صورت میں ملے گی اگر درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کوئی وارث لکھا ہو ورنہ نہیں مزید وہ وارث اگر امداد کا حقدار ہو گا تب امداد ملے گی ، اس کا فیصلہ میں متعلقہ امداد مہیا کرنے والے کریں گے مزید برآں حاجی فتح علی نے اپنے آفس میں ایکس سروس مین سوسائیٹی کے ممبران صوبیدار محمد رزاق، صوبیدار محمد عزیز، صوبیدار محمد حنیف ، صوبیداد سجاد احمد، صوبیدار منظور احمد کے تعاون کو سراہا اور اپنے علاقوں میں غریب اور بے سہارا افراد کی مدد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک پولیس بھمبر کا کم سن ڈرائیوروں اور بدوں کاغذات موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک پولیس بھمبر کا کم سن ڈرائیوروں اور بدوں کاغذات موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن ہزاروں روپے جرمانہ درجنوںموٹر سائیکل بند تفصیلات کیمطابق ایس ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز کم سن ڈرائیوروں بدوں کاغذات موٹر سائیکلوں کیخلاف خصوصی آپریشن شروع کیا ٹریفک پولیس اہلکاروںنے پولیس لائن ،موڑھا سدھا ،سیرلہ چونگی ،بھوتو سیال چونگی پر ناکے لگا کر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا جبکہ بدوں کاغذات درجنوں موٹرسائیکلوں کو بند کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی پہچان ہے اس کا مضبوط ہونا تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناگزیر ہے ، چوہدری اسماعیل خالد
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی پہچان ہے اس کا مضبوط ہونا تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناگزیر ہے مسلم کانفرنس کی تقسیم کا فائدہ پیپلز پارٹی نے اٹھایا اور آج مسلم کانفرنس تقسیم کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور بد عنوان حکومت آزادخطہ کی عوام پر مسلط ہے ان خیالات کا اظہار مسلم یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری اسماعیل خالد نے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کا اکٹھا ہونا وقت کی ضرورت ہے سردار عتیق احمد خان اور نواز شریف کی ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے کم ہونا شروع ہو گئے ہیں دونوں قائدین کی ملاقات کے آزاد کشمیر کی سیاست اور تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے میرٹ کی پامالی کی جاری ہے پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لیے روز گار کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ حکومت جیالوں کو تعینات کرکے قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی کرپٹ اور بدعنوان حکومت کے خاتمے کیلئے مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن مل جل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔