اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آبادمسلم لیگ ن سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو ایک ہی دن تحلیل کرنے کے معاملے پر بات چیت کے لیے پیپلزپارٹی کی5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک ، نذر محمد گوندل ، رحیم داد خان اور سردار فتح حسنی شامل ہیں اور وہ مسلم لیگ ن سے ایک ہی روز اسمبلیاں تحلیل کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کرے گی۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اسی ہفتے بات چیت کا امکان ہے ، دوسری طرف پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کے دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ نگران وزیراعظم غیر جانبدار ہو گا اور پیپلزپارٹی غیر سیاسی شخص کو نامزد کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک نگران وزیراعظم کے لیے کسی نام پر غور نہیں کیا گیا۔