سازش کے تحت الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، جی کیو ایم

کراچی ( پ ر ) الیکشن کمشنر کیلئے فخرالدین جی ابراہیم کا نام تجویز اور پھر اس پر اتفاق رائے کرنے والے بھی اب ان کی دیانتداری، صاف گوئی اور انتخابی اصلاحات کیلئے مخلصانہ کوششوں کے باعث ان کے مخالف و دشمن دکھائی دے رہے ہیں اور ایک منظم سازش کے ذریعے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کے ایجنڈے پر کام شروع کرکے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے سامنے بلاجواز مطالبہ پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔

گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے دینے والی اقتدارپرست جماعتوں اور قیادتوں کا مقصد الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانا ہے تا کہ اس کی تحلیل لازم ہوجائے اور الیکشن کمیشن یا اس کے کسی بھی ممبر کو برطرف یا تحلیل کرنے کیلئے آئین کے آرٹیکل 209کا سہارا لیا جائے جس کے بعد الیکشن مؤخر ہوجائیں اور غیر جمہوری طریقے سے غیر آئینی نگراں سیٹ اپ لایا جائے تا کہ ملک و قوم کو لوٹنے والی تمام سیاسی قیادتیں ، جماعتیں اور موروثی سیاستدان اس میں حصہ لیکر ملک میں پلنے والے تبدیلی و انقلاب کا گلہ گھونٹ کر اپنے نسلوں کے اقتدار کے راستے کو برقرار رکھ سکیں۔