سندھ (جیوڈیسک) سندھ اور پنجاب میں خسرہ سے مزید سات بچے جاں بحق ہو گئے۔ سندھ رواں ماہ خسریسے ہلاکتوں کی تعداد اٹھہتراور پنجاب میں تیرہ ہو گئی۔ محکمہ صحت سندھ کیمطابق خسرہ سے جاں بحق ہونیوالے دو بچے ٹنڈو آدم خان، ایک حیدر آباد اور ایک کاتعلق ٹھٹھہ سے ہے۔
اس طرح رواں ماہ اب تک سندھ میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھہتر ہو گئی، صوبے میں خسرہ کے مزید 75 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور کیمیو اسپتال میں نیلا گنبد کی پانچ ماہ کی بچی ایمان ، چلڈرن اسپتال میں غازی روڈ کا رہائشی زبیر اور 3 سالہ ریحان جاں بحق ہو گئے۔ لاہور میں خسرے سیمرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔