لالہ موسیٰ کی خبریں 30-1-2013

ایک کروڑ تاوان کے لئے اغواء ہونے والا ناروے پلٹ شخص کا کمسن بیٹا بازیاب نہ ہو سکا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) ایک کروڑ تاوان کے لئے اغواء ہونے والا ناروے پلٹ شخص کا کمسن بیٹا بازیاب نہ ہو سکا۔ مغوی کی والدہ کی رپورٹ پر گھریلو ملازمہ سمیت اس کے ساتھیوں کے خلاف363ت پ کے تحت مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقعہ نواحی محلہ قلعی گراں کے رہائشی مرزا عبدالحمید کے چھ سالہ بیٹے سکندر کو گذشتہ روز ٹیوشن سنٹر سے ایک مرد اور ایک عورت نے بلا کر اغواء کر لیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں فون پر ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے سکندر کی والدہ نورین بی بی کی مدعیت میں گھریلو ملازمہ کرن بی بی اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاحال مغوی بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ذرائع کے مطابق مغوی کے والدین ناروے ایمبیسی سے مدد کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جلد جاری کریں گے ، حفیظ حسین قریشی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)راہنماء مسلم لیگ ن حفیظ حسین قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لالہ موسیٰ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جلد جاری کریں گے، سبزی و فروٹ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے،حلقہ پی پی112 اور این اے106 کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں مزید بتایا کہ لالہ موسیٰ سمیت پی پی 112 اور این اے 106 کے اہم اور دیرینہ مسائل جن میں لالہ موسیٰ کا پلنتھ لیول ، صفائی ، نکاسی ، تجاوزات ، ہسپتالوں کے مسائل،سکولوں کے مسائل،لالہ موسیٰ بائی پاس ، لالہ موسیٰ سلاٹر ہاؤس ، سٹریٹ روڈ لائٹس ، چوکیدارہ نظام کی بہتری،سروسز روڈ سے اڈوں سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ ،تھانہ صدر کی بلڈنگ،انڈر پاس دھامہ پھاٹک،لالہ موسیٰ ،جی ٹی روڈ پر یوٹرن بنانے اور روڈ سٹڈ لگانے ،سپورٹس کمپلیکس و گرائونڈ کے مسائل،تاروں کے جالوں کا خاتمہ،واٹر سپلائی کی نئی پائپ لائنیں،پارکوں کے مسائل،دھامہ روڈ دیگر روڈ و گلیوں کی تعمیر،لالہ موسیٰ اولڈ ہوم،لالہ موسیٰ دارالامان،غریب متوسط طبقے کے لئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا،محکمہ ریونیو کے مسائل ، بھتہ مافیا ، اسلحہ مافیا ، خود ساختہ مہنگائی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی وغیرہ اہم مسائل پر ورک کر رہے ہیں ، اس کے نتائج عوام تک جلد پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جامع مسجد انوار مدینہ چکر محلہ بدوکالس میں سالانہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جامع مسجد انوار مدینہ چکر محلہ بدوکالس میں سالانہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی اس موقع پر نقابت کے فرائض علامہ افتخار احمد رضوی نے انجام دیا،کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید اقتدار حسین شاہ آستانہ عالیہ جنڈوالہ شریف نے کی اور زیر قیادت عثمان عزیز قادری صدر سنی تحریک کے ہوئی اس موقع پر سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود تھے ، ثناء خوان حضرات میں حافظ کاشف محمود ،حافظ تنویر احمد عطاری ، قائد طلباء فخر اہل سنت مرکزی نائب صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان حضرت علامہ حافظ محمد عاکف طاہر ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ہر مسلمان کو آقا دوجہان کی آمد کو بڑھ چڑھ کر منائیں،آقا کا میلاد منانے سے سارے جہاں کی خوشیاں مل جاتی ہیں اور اس ماہ مقدس میں ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں اس بابرکت ماہ میں تمام مسلمانوں کی تکلیفیں اس ماہ مقدس کی وجہ سے ختم ہو جاتی ہیں صاحبزادہ سید اقتدار حسین شاہ نے آخر میں دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عثمان عزیز قادری،افتخار احمد رضوی اور علامہ اکرام چشتی کی زیر صدارت جلوس نکالا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں چکر محلہ بدوکالس میں جلوس عثمان عزیز قادری صدر سنی تحریک علامہ افتخار احمد رضوی ،علامہ اکرام چشتی کی زیر صدارت محمدی غوثیہ مسجد چکرمحلہ سے شروع ہو کر جو محلے کی تمام گلیوں سے ہوتا ہوا محمدی غوثیہ مسجد میں ختم ہوا ، حامد محمود قادری کی طرف سے شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا اس موقع پر عوام الناس کثیر تعداد میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ : عثمان عزیز قادری اور محمد شیراز حسین قادری کا جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کامیاب جلوس نکالنے پر مولانا غلام ربانی چشتی کو خراج تحسین
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)صدر سنی تحریک لالہ موسیٰ عثمان عزیز قادری اور محمد شیراز حسین قادری نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ہم کامیاب مرکزی جلوس اور مرکزی جامع مسجد میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد پر خطیب شہر مولانا غلام ربانی چشتی اور انجمن اسلامیہ اور مرکزی جامع مسجد کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیںاور انہوںنے مزید کہا کہ پورے شہر کو خوبصورت طریقے پر سجانے پر تمام عاشقان رسول کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور خصوصی طور پر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے تمام طلباء اور اساتذہ لائق تحسین ہیں جنہوں نے ہیڈ ماسٹر کی پابندی لگانے کے باوجود جلوس نکالا اور تمام انتظامات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: حلقہ پی پی 112 کی ممتاز شخصیات نے چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ پی پی112 کی ممتاز شخصیات نے سابق صوبائی وزیر ،راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کر دیا اعلان حمایت کرنے والوں میںچوہدری محمد ریاض جھنڈوال ۔چوہدری محمد پرویزمہر جھنڈوال ۔چوہدری ریاض احمد جھنڈوال ۔ناصر محمود بٹ سابق کونسلر ساروکی ۔چوہدری خالد حسین وڑایچ ساروکی۔ مستری نورحسین شیخ قریشاں ۔چوہدری محمد انور ایڈووکیٹ شیخ سکھا۔ چوہدری مختار ڈلہ۔محمد رفیق صابری محلہ۔عدنان علی صابری محلہ ۔رفیق احمد صابری محلہ۔ محمد اسلم عید گاہ ۔چوہدری محمد انور لوہسر ۔چوہدری محمد اعظم گاکھڑی۔ چوہدری محمد بشیر میانہ چک شامل ہیں اعلان حمایت کرنے والوں نے کہا کہ ہم تن من دھن سے چوہدری اعجاز احمد میانہ چک اور میانہ چک خاندان کے ساتھ ہیں ہم انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں چوہدری اعجاز احمد کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی دلوا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات : اے ایف سی کی دوسری برانچ کا شاندار افتتاح گذشتہ روز ہوا
گجرات(محمد بلال احمد بٹ) اے ایف سی فاسٹ فوڈ اینڈ پیزا پہلی برانچ قمر سیالوی روڈ کی شاندار کامیابی کے بعد اے ایف سی کی دوسری برانچ مین مسلم بازار کا شاندار افتتاح گذشتہ روز صاحبزادہ ظہیر الدین کے دست مبارک سے ہو۔ افتتاح میں ممتاز سماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں سجاد اجمل بٹ، چوہدری بابر وڑائچ، سبحان بٹ، ظہیر بٹ، یاسر لودھی، چوہدری عمران ،عثمان ، لطیف ، محمد قاسم، عبدالحمید، انور حسین بھٹی ، قاسم انور کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی ۔ صاحبزادہ ظہیر الدین نے کاروبار کی برکت کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اے ایف سی فاسٹ فوڈ مسلم بازار گجرات میں ایک منفرد اضافہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی 112کی اہم شخصیات کی چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک سے اہم ملاقات
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ پی پی 112کی اہم شخصیات کی سابق صوبائی وزیر راہنماء پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک سے اہم ملاقات ،ملاقات کرنے والوں میں چوہدری محمد اصغر آف ننووال ۔چوہدری محمد انور سابق کونسلرشاہجہنیاں ۔میاں ریاض احمد آف کلانوالہ۔ چوہدری اعجازاحمد آف کلانوالہ حال جرمنی۔میاں غلام حسین آف کلانوالہ۔ میاں چوہدری سجاد احمد حال سپین۔سید ارشد حسین شاہ آف قاضیاں کرم شاہ ۔ محمد ادریس ساہی و دیگر شامل ہیں ، ملاقات کے دوران چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: گو رنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات میں کنزیو مررائٹس کمیشن آف پاکستان الیکشن کا انعقاد ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گو رنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات میں کنزیو مررائٹس کمیشن آف پاکستان الیکشن کا انعقاد ہوا جس تین تحصیلوں کونسلر ممبران نے شرکت کی اور ان میں گیارہ سیٹوں پر ا لیکشن ہو ا۔ جس میں گجرات تحصیل کونسل کے 4ممبر تحصیل سرائے عالمگیر کونسل کے 4 ممبر اور تحصیل کھاریاںکو نسل کے 3ممبر نے ضلعی سکول کو نسل میں حصہ لیا۔ جس میں تحصیل سرائے عالمگیر کونسل کے 4ممبران بلمقابلہ منتخب ہوگئے اور باقی دو تحصیل کو نسل کے درمیان الیکشن ہوا ۔جس میں تحصیل کو نسل گجرات کے محمد اکرم قادری نے 40% ووٹ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، دوسرے نمبرپر محمداشرف 28% فیصد ووٹ حاصل کیے تیسرے نمبر پر صوفی لیاقت علی نے 26% فیصد ووٹ حاصل کیے اوراس طرح تحصیل کو نسل گجرات کا الیکشن مکمل ہو ا ، اور بعد میں تحصیل کو نسل کھاریاں کے الیکشن ہوئے ۔تحصیل کونسل کھاریاںکے پانچ ممبران نے حصہ لیا ،اور ان میں سے 4ممبران کو منتخب کیا گیا،۔ جس میں محمد غیاث نے 30% فیصد ووٹ حاصل کیے یتسرے نمبر پر راجہ لال خان نے29% فیصد ووٹ حاصل کیے اورتیسرے نمبرپر ملک محمد یونس نے 20% فیصد ووٹ حاصل کیے اور چوتھے نمبر پر علی حسین نے 17%فیصد ووٹ حاصل کیے اور اس طرح تحصیل کو نسل کھاریاںکا انتخابی مرحلہ مکمل ہوااور بعد میں ضلعی چیئرمین کے انتخابی عمل کی باری آئی تو اس میں محمد منیر سیھٹی ضلعی چیئرمین 11% فیصد ووٹ لے کر منتخب ہوئے اور ڈپٹی چیئرمین محمد اکرم قادری اور بابرطفیل ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئیں محمد غیاث اور مس گلشن آرا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئیں جس پر تمام تحصیل کونسل ممبران نے مبارک باد دی اور اس بات کا اعادہ کیا کے اپنی کوششوں کو بروے کار لاکر ذمہ داری اور دیانتداری سے اپنے کام کو سرانجام دیں گے۔اس پر پروجیکٹ کواڈنیڑ چوہدری اعظم رشید عدم اعتما د کا اظہار کیا اور یہ کیا کہ ایسے افرادجو سکول کو نسل کے ساتھ منسک ہیںاور ان کو اوپر تک لے جارہے ہیں،جس سء سکولوں کے اجاگر ہونگے اوران کو احسن طریقے ے حل کر نے میں بہتر رابطے ملیں گے ،انہوں نے کیا کہ ایساپہلی دفعہ ہوا ہے کمیونٹی ممبران کے رائے اور والدین کی رائے کو شامل کیا جارہا ہے۔ ukaidکے ڈونر ڈاکٹر نادر علی نے خطاب کیا اور کہا کہ علم آئیڈیاز اور لوگوں کی آواز کو فیصلے کر نے والوںتک پہنچایا جائے ایسے طریقے سے ممبران کا انتخاب کیا جائے ،جو واقعہ ہی جمہوری عمل کے ذریعے آگے آتے ہیں ۔اور وہ لوگ نیک نیتی سے کام کر تے ہیںانہوں نے خاص طور پر خاتین ممبران کا شکر یہ ادا کیا ان کے جذبے کی قدر کی کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر کونسل میںشامل ہوئیں ہیں اور اس بات کی امید کی کہ یہ تمام ممبران بہتری کیلئے کام کریں گے اور بہتر کام کر یں گے ،اور بہتر کام کریں گے کو ئی اس کام نہیں گے جس سے خطرہ پیدا ہو۔ آفر میں تمام منتخب ممبران سے حلف بر داری کے مر احل میںڈسڑکٹ ایجوکیشن آفسر امحمد ایوب قاضی نے ممبران سے حلف لیا اور ضلعی سکول کو نسل کی تقریب کو پا یا تکمیل تک پہنچایا۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفر محمد ایوب قاضی نے کہا کہ تمام کو نسل کے ممبرا ن ایکٹو ہیں اور انشاء اللہ جہاںجہاںسکول کونسل کے مسائل ہوئے ہم تمام تر مسائل بروے کار لاکر ان کا حل کر یں گے اورCRCP نے سکول کو نسل بناکر اچھا اقدام کیا ہے۔ اس سے سکولوں میں بہتری آئے گی اور دوست تعلیمی ماحول آئے گا۔