کراچی (جیوڈیسک)شہرقائد میں ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں دو روز باقی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر فخرو الدین جی ابراہیم نے کراچی حیدرآباد کالونی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی الیکشن کمشنر اور پاک فوج کے جوان بھی تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ گھر گھر ووٹوں کی تصدیق کرنا آسان کام نہیں۔
تصدیق کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ کس گھر میں کتنے شناختی کارڈ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا فرض ہے کہ جوکام انہیں سونپا گیا ہے وہ درست طریقے سے انجام پائے۔چیف الیکشن کمیشن نے اس موقع پر خود بھی گھر گھر ووٹوں کی تصدیق کے عمل میں حصہ لیا