جناب وزیرداخلہ رحمان ملک سے پوچھا جائے کہ کون کراچی میں خون ریزی کرنا چاہتا ہے۔ محمد علی جعفری
Posted on February 1, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد علی جعفری نے کہا کہ جناب وزیرداخلہ رحمان ملک سے پوچھا جائے کہ اگر ان کو کراچی کی بھگٹرتی ہوئی صورتحال کا ایک ماہ پہلے اندازہ ہو گیا تھا تو ان کی حکمت عملی کراچی کو تحفص فرائم کرنے کیلئے کیا تھی؟ کیونکہ روزانہ کی بنیاد رپر 12 سے 15 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔
کل رات کو سہراب گوٹھ میں بم دھماکا ہوا جس میں ٣ افراد دہشت گرد سمیت جاں بحق ہوئے اور آج بھی کراچی نرسری پر تین افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ ہوئے۔ان واقع کے پیش نظر کل کے بم دھماکے کی پرْزور مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں جو معصوم عوام کو قتل کیا جا رہا ہے اس کے ذمہ دار کون ہیں؟موجودہ حکومت کراچی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com