تلہ گنگ کی خبریں 01.02.2013
Posted on February 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء ملک عبدالقادر صابر کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان نے تلہ گنگ کے نواحی موضع ٹہی میں فراہمی سوئی گیس کیلئے سات کروڑ سے زائد کی گرانٹ رہلیز کر دی
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء ملک عبدالقادر صابر کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان نے تلہ گنگ کے نواحی موضع ٹہی میں فراہمی سوئی گیس کیلئے سات کروڑ سے زائد کی گرانٹ رہلیز کر دی ،کام شروع ،عوامی و سماجی حلقوں کا ملک عبدالقادر صابر،چیئر مین نادرا طارق ملک سے اظہار تشکر ۔تفصیلات کے مطابق ۔وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھی ملک عبدالقادر صابر کی درخواست پر نواحی گائوں ٹہی میں فراہمی سوئی گیس کیلئے سات کروڑ 45 لاکھ ،43ہزار روپے کی گرانٹ جاری کر دی ۔عوامی و سماجی حلقوں نے گرانٹ جاری ہونے پروزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، چیئر مین نادرا طارق ملک اور ملک عبدالقادر صابر سے اظہار تشکر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک شیر محمد آف لاوہ کو ٹی او آئی اینڈ ایس تلہ گنگ کا اضافی چارج دیدیا گیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)ملک شیر محمد آف لاوہ کو ٹی او آئی اینڈ ایس تلہ گنگ کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک عصمت ٹی او آئی اینڈ ایس میڈیکل رخصت پر چلے گئے جس کے باعث ملک شیر محمد آف لاوہ کو اضافی چار ج دیدیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاری سعید قتل کیس میں گرفتار ساجد زوار اور ضیاء شاہ کو علاقہ مجسٹریٹ نے6 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حواے کر دیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)قاری سعید قتل کیس میں گرفتار ساجد زوار اور ضیاء شاہ کو علاقہ مجسٹریٹ نے6 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حواے کر دیا۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے قاری سعید کے قتل کی ایف آئی آر میں ان دنوں کے نامزد ہونے پر پولیس نے ان کو گرفتار کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاری سعید احمد شہید کے قاتل فی الفور گرفتار کئے جائیں،جمعتہ المبارک کے خطابات میں علاقہ بھر کے علماء کا انتظامیہ سے مطالبہ
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) قاری سعید احمد شہید کے قاتل فی الفور گرفتار کئے جائیں،جمعتہ المبارک کے خطابات میں علاقہ بھر کے علماء کا انتظامیہ سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق لاوہ،دندہ شاہ بلاول،کوٹ قاضی،گٹال،چکڑالہ،بن حافظ جی اور گردونواح کی تمام جامع مساجد میں علمائ نے مجاہد اسلام،نڈر اور جراتمند عالم دین حضرت مولانا قاری سعید احمدشہیدجامعہ علویہ حیدریہ کے مہتمم کی شہادت باسعادت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مشن پر عمل پیرا ہونے کا عزم کرتے ہوئے قاری صاحب کے سفاک قاتلوں کو فی الفور پابند سلاسل کرنے کا پْر زور مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے سر گر م رہنما صو بید ار (ر) ملک عا لم خان کھر یا ل نے ایک تحر یر ی بیا ن میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سر دار غلا م عبا س کو مسلم لیگ ن میں شمو لیت پر خوش مد ید کہیں گے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) مسلم لیگ ن کے سر گر م رہنما صو بید ار (ر) ملک عا لم خان کھر یا ل نے ایک تحر یر ی بیا ن میں کہا ہے کہ حلقہ این اکسٹھ مسلم لیگ ن کے کا رکن سا بق ضلع نا ظم چکو ال سر دار غلا م عبا س کو مسلم لیگ ن میں شمو لیت پر خو ش ا ? مد ید کہیں گے اور جو سر دار غلا م عبا س کی ن لیگ میں شمو لیت کی مخا لفت کر رہے ہیں وہ لو گ پا ر ٹی سے مخلص نہیں ہیں۔اگر سر دار غلا م عبا س کی مسلم لیگ ن میں شا مل ہو نے کی خو اہش ہے تو کسی کو کیا تکلیف ہے۔حلقہ این اے کسٹھ میں مسلم لیگ ن کے پا س ایک مضبو ط امید وار کے طو ر آ جا ئے گا جو با ا سا نی چو ہد ری پر ویز الہی کو شکست دے گا۔ایم این اے سر دار ممتا ز خا ن ٹمن چو ہد ری پر ویز الہی کے مقا بلہ میں ایک کمز ور امید وار ہے۔اگر ن لیگ کو حلقہ این اے اکسٹھ میں شکست ہو جا تی ہے تو اس کے ذمہ دار وہ اشخا ص ہو ں گے جو آ ج سر دار غلا م عبا س کی ن لیگ میں شمو لیت کی مخا لفت کر رہے ہیں اور یہ لو گ وقت آ نے پر اپنی اپنی بلو ں میں گھس جا ئیں گے۔اگر ایک مضبو ط امید وار ن لیگ میں شا مل ہو کر ضلع چکو ال میں مسلم لیگ ن کو طا قتو ر بنا نا چا ہتا ہے تو اس میں کسی کو اعتر اض نہیں بلکہ خو ش آ مد ید کہنا چا ہیے۔سا بق صد ر مسلم لیگ ن سید ضیا ء الحسن زید ی ایک چلا ہو ا کا ر تو س ہے مسلم لیگ ن کے مخلص کا رکن کسی بھی کنو نشن کو نہیں جا نتے سر دار غلا م عبا س کا مسلم لیگ ن جو ئین کر نے سے اگر کو ئی پا ر ٹی سے جا نا چا ہتا ہے تو وہ کل نہیں آ ج ہی چلا جا ئے۔پا ر ٹی کو دھکمیا ں نہ دے مسلم لیگ ن کے کا رکن مو جو دہ صدر مسلم لیگ ن ضلع چکو ال چو ہد ری لیا قت علی کے ہر فیصلے کو دل سے قبو ل کر تے ہیں۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ حلقہ پی پی تیئس میں ملک سلیم اقبا ل کے مقا بلہ میں مضبو ط امید وار کو ئی نہیں ہے۔اگر ان کو ٹکٹ دیا گیا تو حلقہ پی پی تیئس میں ملک سیلم اقبا ل ایم پی اے بن جا ئے گے اگر کسی اور کو دیا گیا تو حلقہ پی پی تیئس سے مسلم لیگ ن کو اس سیٹ سے ہا تھ دھو نے پڑ ے گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لتان خورد کا ڈگری کالج جہاں تعمیر کے لحاظ سے خوبصورتی کا دلکش منظر پیش کر رہا ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)ملتان خورد کا ڈگری کالج جہاں تعمیر کے لحاظ سے
خوبصورتی کا دلکش منظر پیش کر رہا ہے وہاں اُس میںابھی تک بجلی مہیا نہیں کی گئی جبکہ اُس کے برعکس ٹمن گرلز کالج کو بجلی کی سہولت میسر ہے۔ذرائع کے مطابق ابو ذر ٹائون میں بجلی موجود ہونے کے باوجود کالج کو ابھی تک بجلی مہیا نہیں کی گئی۔ملتا ن کی عوام نے ایم این اے سر دار ممتا ز خان ٹمن اور ایم پی اے قا ضی ظہو ر انو ر سے پر مطا لبہ کیا ہے کہ ملتا ن خو رد ڈگری کا لج میں بجلی مہیا کی جا ئے۔