ارے یہ کیا ہوا بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور نے سیف علی خان سے محبت کی شادی تو کر لی لیکن ایک بار پھر انہوں نے گھر سے بھاگ جانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کرینہ جو شادی کے بعد کرینہ کپور خان ہو گئی ہیں۔ آئے روز میڈیا میں اڑتی افواہوں سے پریشان ہو گئی ہیں۔ شادی تو ہو گئی لیکن سکون اب بھی نہیں۔ کرینہ کو غصہ اس بات کا ہے کہ گھر کے اندر کی خبریں باہر کیسے جاتی ہیں۔
گھر کا بھیدی کون ہے جو لنکا ڈھا رہا ہے۔ آخر اس بات سے تنگ آ کر انہوں نے اپنے گھر والوں کو دھمکی دے دی کہ وہ گھر سے بھاگ جائیں گی لیکن اکیلے نہیں شوہر سیف کے ساتھ۔