دنیا بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملے کریں گے : پنیٹا

Leon Panetta

Leon Panetta

دنیا بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں پنیٹا کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ہر جگہ القاعدہ کے خلاف بلا جھجھک ڈرون حملے کیے جائیں گے۔

امریکا نے القاعدہ کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔پنیٹا نے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بارہ سال پہلے شروع کی جو آج بھی جاری ہے۔امریکا کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف ڈرون سمیت ہر قسم کی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔