کراچی(محمد عامر)ٹاؤن میں جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کو بروقت کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ عوام کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے یونین کونسل نمبر 3 میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران اور ٹھیکیداران کو پابند کیا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔
ہر کام عوامی امنگوں کے مطابق کرنے کی عادت اپنائیںاور ٹاؤن میں رہائش پزیر عوام الناس کے مسائل کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو اس طرح جاری و ساری رکھیں تاکہ عوام کو کم از کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے سڑکوں کو پر جاری تعمیراتی کام کے دوران مشینری اور دیگر سازو سامان کے استعمال کے بعد راستوں سے ہٹا دیا جائے تاکہ عوام کو آمد رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں دن رات کوشاں ہے تعمیراتی عمل کے دوران اگر آپ کو کسی دشواری کا سامنا ہو تو انتظامیہ سے رابطہ کریں اور آپ تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں اگر اپنی کوئی تجویز دینا چاہیں تو انتظامیہ ان تجاویز کی روشنی میں اور بہتر انداز میں خدمات دے سکے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔