تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)تلہ گنگ موضع بدھڑ،ونہار کے قریب ٹریلراور سوزوکی حادثہ کی وجہ سے اموات ہونے پر بڈھر کے لوگوں نے احتجاجا بین الصوبائی روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے ۔دھرنا کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ جب تک ایکسیئن ہائی وے روڈ کنسٹرکشن ذمہ داری قبول نہیں کرتا تو اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق دھرنے میں موجود سابق ایم پی اے کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان ،نائب ناظم یونین کونسل بدھڑ ملک احمد نور ،سابق کو نسلر عبد الزاق شاد ،سابق کو نسلر ملک اعتبار خان اور ہزاروں لوگ دھرنے میں شامل ہیں۔
دھرنا میں شامل افراد نے ”روزنامہ نئی بات”کو بتایا ہے کہ جب سے یہ روڈ بنا اس وقت سے اس روڈ پر ہر دو تین روز بعد کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہے اور اس میں کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور اب یہ خونی روڈ بنا چکا ہے۔دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ جب تک پورا نہیں ہوتا تو اس وقت تک ہم سینکڑوں لوگ روڈ پر ہیں۔ اخری اطلاع تک اب دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایکسین ہائی وے روڈ کنسڑکشن کی ذمہ داری نہیں لیتا.